ملتان(سپیشل رپورٹر)کورونا کے شبہ میں نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تینوں مریضوں کی رپورٹ نیگیٹیو،دو کو ڈسچارج ایک مریضہ کو آئی سی یو وارڈ منتقل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق اتوار کی شام ملتان اور جھنگ سے تعلق رکھنے والے تین مریضوں کو کورونا کے شبہ میں نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ منتقل کیا گیا تھا، سوموار کی شام موصول ہونے والی رپورٹس میں تینوں مریضوں میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی جس کے بعد دو افراد کو ڈسچارج جبکہ ایک مریضہ کو آئی سی یو وارڈ منتقل کر دیا گیاجبکہ گزشتہ روز کورونا کہ شبہ میں کوئی نیا مریض آئی سو لیشن وارڈ منتقل نہیں کیا گیا۔
کرونا کے شبہ میں نشترمیں زیر علاج 3 مریض رپورٹ نیگیٹو آنے پر ڈسچارج
Apr 07, 2020