جیٹھہ بھٹہ(نامہ نگار)کروانا ایک خطرناک وائرس ہے جو اپنے میزبان سے دوسرے انسان جو اس سے میل ملاپ والے ہیں انہیں ٹرانسفر ہو جاتا ہے۔ خدارا اس وائرس کے میزبان بننے سے گریز کرے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچائیں۔ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ اس کا واحد علاج خود کو سیف مقام پر رکھنا ہے۔ حکومت کے کہنے کے مطابق گھروں میں رہیں‘ اپنے منہ پر ماسک لگائیں ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔ زیادہ ہجوم میں نہ جائیں ان خیالات کا اظہار جیٹھہ بھٹہ کے معروف ڈاکٹر راشد نے ہر آنے والے مریض سے کیا۔ مزید ان کو نصیحت کی کہ بلا مقصد اپنے گھر سے نہ نکلیں۔ لوگوں سے ہاتھ نہ ملائیں ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور نماز پڑھیں۔