کوٹ ادو (خبر نگار) ماری اسٹاف سوسائٹی سورج سنٹرکے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پالولیشن افیسر مظفرگڑھ ملک شاہد حسین کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادومیں داخل مریضوں اور ان لواحقین میں جوس کے ڈبے تقسیم کئے،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر امجد وسیم قاضی کی قیادت میں میڈیم تنویر صفدر،مسز پروین بی بی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز جن میں سرجیکل مردانہ وارڈ،سرجیکل زنانہ وارڈ،میڈیکل وارڈ،چلڈرن وارڈ،گائنی وارڈ،میڈیکل ایمرجنسی اورڈائیلسزسنٹر میں 15سوکے قریب جوس کے ڈبے تقسیم کیے۔
ماری اسٹاف سوسائٹی سورج سنٹرکے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادومیں داخل مریضوں اور ان لواحقین میں جوس کے ڈبے تقسیم کئے گئے
Apr 07, 2020