کورونا، کاٹن پیداواری سرگرمیاں معطل رہنے کے بعد جزوی بحال

کراچی(کامرس رپورٹر)کورونا وائرس کے باعث تقریبا تین ہفتے تک ملک بھر کے کاٹن سیکٹرز میں پیداواری سرگرمیاں معطل رہنے کے بعد انکی جزوی بحالی شروع ہوگئی ہے،مخصوص کاٹن زونز میں کپاس کی بھر پور کاشت شروع ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کوبیشتر یورپی ممالک اور امریکا سے بڑی تعداد میں طبی آئٹمز کے برآمدی آرڈرز موصول ہوئے ہیں جبکہ ان برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل سے پاکستان کی مجموعی ملکی برآمدات میں زیادہ کمی نہ ہونے کے روشن امکانات ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عائد پابندیوں کے باعث جہاں پاکستان میں کپاس کی بوائی شروع نہ ہونے سے پورے پاکستانی کاٹن سیکٹر میں تشویش دیکھی جا رہی تھی وہیں ٹیکسٹائل ملز بند ہونے سے ملکی برآمدات بری طرح متاثر ہو رہی تھیں اور بعض اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ڈیڑھ ارب ڈالر کے لگ بھگ برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ تھا، تاہم برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپنی پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کے بر وقت حکومتی فیصلے اور کئی یورپی ممالک اور امریکاسے طبی آئٹمز جن میں بیڈ شیٹ،تولیے،ڈاکٹرز گاؤنز اور کاٹن سرجیکل گلوزکے بڑے برآمدی آرڈرز ملنے کے باعث پاکستان کی مجموعی برآمدات زیادہ متاثر نہ ہونے کے روشن امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن