کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںچار روزسے کاروبار حصص میں جاری تیزی کا سلسلہ رک گیا اور نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار میںمندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد گر ہوگئی اور انڈیکس 1042.64پوائنٹس کی کمی سے 30579.15پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 82فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 32ارب50کروڑ70لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 7.36فیصدکم رہا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، ہیسکول پٹرو ل،کے الیکٹرک ،یونٹی فوڈز،پایونیئر سیمنٹ،فوجی سیمنٹ، بینک آف پنجاب ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،پاک پٹرولیم اور پاور سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔ گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور مالیاتی اداروں ،میوچل افندز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی جس کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 31915پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1042.64پوائنٹس کی کمی سے 30579.15پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی488.74پوائنٹس کی کمی سے 13526.01پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 493.37پوائنٹس کی کمی سے22022.22پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر339کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے47کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ278کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 32ارب50کروڑ70لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر 58کھرب 83ارب 89کروڑ21لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 23کروڑ33لاکھ29ہزار شیئرز رہا جو جمعہ کے مقابلے میں۱یک کروڑ85لاکھ45ہزار شیئرزکم ہے ۔گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت79روپے کے اضافے سے1677روپے اورسیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت38.69روپے اضافے سے554.69روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص قیمت98.99روپے کمی سے1901روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 63.30روپے کمی سے 782روپے ہوگئی ۔
سرمایہ کاروں کے 132ارب روپے ڈوب گئے
Apr 07, 2020