کوروناوائرس، انگلینڈ کرکٹ کے مردوں اور خواتین کی ٹیموں کا عطیات کا اعلان

لندن( وائس آف ایشیا ) پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے مرکزی معاہدہ کرنے والے کھلاڑی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو پانچ سو ملین ڈالر کا ابتدائی عطیہ دیں گے اور حالیہ وبائی مرض کورونا وائرس کے مالی بحران کے باوجود خیرات کریں گے۔اس کے علاوہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم کے مرکزی معاہدہ ممبران اپریل ، مئی اور جون میں رضاکارانہ تنخواہ میں کمی لائیں گے۔یہ کمی کوچز اور معاون عملے کی مالی مشکلات کے پیش نظر ہو گی۔ انگلینڈ کی خواتین کپتان ہیتھر نائٹ نیزکہا ، ''تمام کھلاڑیوں اس بات پر متفق ہیں کہ یہ کٹوتی موجودہ حالات کے تناظر میں صحیح فیصلہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن