کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد چین کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہونے لگیں ہیں۔ان دنوں چین میں چیری پھولوں کی بہار آئی ہوئی ہے اور پھولوں کے خوبصورت نظارے اور دلفریب مہک سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہریوں کو باہر نکلنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔چین کے شہر شنگھائی کے بوٹینیکل گارڈن میں بھی 33 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے ہزاروں چیری پھولوں سے لدے درختوں نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ہر سو پھیلے چیری پھولوں سے فضا معطر ہوگئی ہے۔چیری پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور جسے دیکھنے کیلئے چینی باشندے کورونا وائرس کے باعث گذشتہ کئی دنوں سے لگنے والے لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
چین: شنگھائی میں ہرطرف چیری بلاسم کی بہار
Apr 07, 2020 | 12:38