وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان مشکل کی اس گھڑی میں قومی جذبے کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات میں کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا جذبہ قابل تعریف ہے اور انہیں صوبائی اور ضلعی سطح پر متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے بارے میںوزیراعظم کو تازہ ترین رپورٹ پیش کی۔وزیراعظم نے رپورٹ پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے فورس کو صوبائی سطح پر فوری فعال کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں فورس کی تفصیلات کی لائیو اپ ڈیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کے پورٹل کوCOVID-19 کی سرکاری ویب سائیٹ سے لنک کردیا گیا ہے۔عثمان ڈار نے وزیراعظم کو بتایا کہ ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ارکان کی تعداد سات لاکھ39 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔