وزیرخارجہ کاپاکستان کےقرضوں کی ادائیگی میں آسانی پیداکرنےپرزور

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنے پرزوردیا ہے کیونکہ اسے کوروناوائرس کی وباء کے باعث اقتصادی مسائل کاسامناہے۔انہوں نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں کوروناوائرس اوراس کے اثرات کے تناظرمیں پیدا ہونے والی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ترقی پذیرممالک کے عالمی قرضوں میں آسانی پیدا کرنے سے قیمتی انسانی جانوں کوبچانے اوران ملکوں کی پائیدارترقی میں مددمل سکتی ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ترقی پذیرممالک کوقرضوں کی ادائیگی میں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عالمی فورموں پرغورکیاجارہاہے۔انہوں نے نیویارک اورجنیوامیں پاکستان کے مندوبین کواس حوالے سے کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے اجلاس کواقوام متحدہ اورشنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اوریورپی اورسارک ممالک کے وزراء خارجہ سے ٹیلی فون پرہونے والی گفتگوکے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن