لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری نے چیئرپرسن ایف بی آر کو ارسال کئے جانے والے خط میں ریفنڈز ادائیگی کوملازمت کے تحفظ اور تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریفنڈز کی ادائیگی متعلقہ مہینے میں ملازمین کو کی گئی تنخواہوں کی ادائیگی کے مطابق کی جائے۔تنخواہوں کی ادائیگی کا تخمینہ سوشل سکیورٹی اور ای او بی آئی میں رجسٹرڈ ملازمین کی تعداد سے لگایا جائے۔