لاہور ،40لاکھ کے ڈاکے، ننکانہ، 1کروڑ17لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر کونسلر، ڈرائیور زخمی 

لاہور، ننکانہ صاحب (نامہ نگاران )لاہورمیں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیئے گئے۔ شمالی چھائونی  میں مسلح ڈاکو شہری ارمغان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ کاہنہ سے ڈاکو عدنان اور فیملی سے 7 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان،گلبرگ میں ڈاکو اکرم و فیملی سے 10 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان،غالب مارکیٹ سے ڈاکو اصغر و فیملی سے 8 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان، مغلپورہ میں مسلح ڈاکو اصغر علی کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر 15 ہزار روپے نقدی، شادباغ کے علاقے میں ڈاکو محمد ابرار کی دکان سے 2لاکھ 57 ہزار روپے ، اسلام پورہ سے ڈاکو محمد عامر سے 58 ہزار 5 سو نقدی اور موبائل فون، فیکٹری ایریا سے ڈاکو محمد جمیل سے 1 لاکھ 52 ہزار نقدی ، لیاقت آباد سے ڈاکو محمد خرم سے2 لاکھ 20ہزار نقدی، شناختی کارڈ، لائسنس اور موبائل فون ،شاہدرہ میں ڈاکو حمزہ سے کل مالیت 1لاکھ 20 ہزار موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون، ہڈیارہ میں ڈاکو محمد شکیل سے کل مالیت 1لاکھ 38 ہزار موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی ، ڈیفنس میں ڈاکو شاہد سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل، موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ لٹن روڈ،گلبرگ،کاہنہ، نصیر آباد،شمالی چھائونی سے کاریں اور لاری اڈہ،مصری شاہ،کوٹ لکھپت،ملت پارک،وحدت کالونی،اچھرہ، مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ دوسری جانب ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق دو نامعلوم کار سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر میونسپل کمیٹی کے کونسلر اور اسکے پارٹنر سے ایک کروڑ 17لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرارہو گئے اور  مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے کونسلر اور ڈارئیور شدید زخمی ہو گئے ۔ کینیڈا کا لونی کے رانا ریاض احمد اپنے پارٹنر ارشادآرائیں کے ہمراہ ڈیفنسDHA لاہور سے رقم لے کر واپس آرہے تھے کہ رات گیارہ بجے چوک بیری والہ ریلوے پھاٹک کراس کر کے پیر احمد شاہ روڈ پر پہنچے تو دو نامعلوم کار سواروں نے مزاحمت کرنے پر کا رپر فائرنگ کر دی ۔پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے رانا ریاض احمد کے مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن