اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) انسانی حقوق کمشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ایک عوامی لیڈر کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ ایچ آر سی پی و دیگر تنظیموں نے اپنے مذمتی بیان میں فوری معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے جنسی زیادتی سے متعلق بیان پرحقوقِ نسواں اور وکلاء تنظیموں کے مذمتی بیانات میں مزید کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہرانا ان کی آوازکو دبانا ہے۔