مغربی کنارا: اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہید‘ اہلیہ زخمی 

 مقبوضہ بیس المقدس (شِنہوا) مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے جنوب میں واقع اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر فائرنگ سے ایک فلسطینی شخص شہید اور اس کی اہلیہ زخمی ہو گئی۔ فلسطین کی وزارت صحت نے منگل کے روز ایک بیان میں بتایا کہ  گاؤں بیرنبالا کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے کے باعث 42 سالہ اسامہ منصور شہید ہوئے۔ منصور کو براہ راست سر میں گولی ماری گئی۔ اہلیہ کو بھی کمر میں گولی لگی ہے اور فی الحال اس کی حالت مستحکم ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر اسرائیلی فوجی فورس نے منصور کی گاڑی کو روکا اور اس کی گاڑی کے نیچے آواز والا دستی بم پھینکا۔

ای پیپر دی نیشن