عمران خان کے وعدے ٹھس، مہنگی  آسمان پر جاپہنچی: عرفان الحسن بھٹی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کسان ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، بیروزگاری کی وجہ سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ، حکومت کے مشیروں اور وزیروں کی فوج لوگوں کو سب اچھا کی رپورٹ دیکر عوام کو بیوقوف بناکر ان کو گمراہ کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خاں نے اقتدار میں آنے سے پہلے لوگوں کو لاکھوں نوکریاں اور گھروں کا جھانسہ دیکر جو وعدے کیے تھے وہ سب ٹھس ہوکر رہ گئے ہیں اور عوام رل کر رہ گئے انہوں نے کہا کہ اب رمضان المبارک کی آمد آمد ہے دکاندار  عوام کی کھال اتارنے کیلئے چھریاں تیز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خاں اقتدار کو چھوڑ کر نئے انتخابات کا اعلان کریں تاکہ ملک میں جمہوریت کی گاڑی منزل کی طرف رواں دواں ہوسکے۔ 

ای پیپر دی نیشن