اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکہ عدالت نے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں اومنی گروپ کے لاہور میں بے نامی پلاٹس اور شیئرز منجمند کرنے سے متعلق نیب راولپنڈی کے فیصلے توثیق کر دی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب تفتیشی افسر مبشر کریم نے عدالت میں بیان قلمبند کرایا جس کے بعد عدالت نے نیب درخواست پر فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے جعلی اکاونٹس سے جڑے ماڈل ٹاون لاہور بلاک سی میں پلاٹ نمبر 86اور 97کے علاوہ بے نامی کمپنی کے شیئرز بھی منجمند کر دئیے۔نیب کاکہناہیکہ دونوں پلاٹس سندھ بنک سے فراڈ قرض کے لئے گروی رکھوائے گئے تھے،عبدالغنی مجید نے بے نامی کمپنی کے نام پر 300ملین کا قرض لیا تھا،بے نامی کمپنی کے نام پر لیا گی قرضہ واپس نہیں کیا گیا۔