اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف رینٹل پاور کے کارکے ریفرنس میں نیب کی طرف سے ضمنی ریفرنس کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ شریک ملزم رانا مجاہد کی پلی بارگیننگ کا عمل جاری ہے جس کہ وجہ سے ضمنی ریفرنس میں تاخیر ہے استدعاہے کہ عدالت کچھ وقت دے، عدالت نے نیب تفتیشی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت3مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔