اسلام آباد میں آج موسم صاف،خیبر پی کے میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں آج سات اپریل بروز بدھ کو موسم صاف ہو جائے گا اور دھوپ نکل آئے گی ، رات گئے تک جڑواں شہروں میں پندرہ ملی میٹر کے قریب بارش ہوئی تاہم آج یہ سلسلہ تھم جائے گا۔بارش سے موسم قدر حال خوشگوار ہو گیا ہے تاہم درجہ حرات میں زیادہ کمی کی توقع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران  خیبرپختونخواکے اکثرعلاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، باجوڑ، دیر،سوات، شانگلہ،بونیر،مالاکنڈ،تورغر،بونیر،کوہستان،بٹگرام،مانسہرہ،ایبٹ آباد، ہری پور،مردان، صوابی میں تیز ہواں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند ایک مقامات جن میں نوشہرہ، پشاور، چارسدہ ،مہمند،خیبر ،اورکزئی ،کوہاٹ ہنگو ،بنوں ،کرک،لکی مروت،شمالی اور جنوبی وزیرستان، ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان کیپہاڑی علاقوں میں شدیدبارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام 17،پٹن16،میرخانی13،چترال10،مالم جبہ اور بالاکوٹ میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن