جنوبی و زیرستان میں فورجی اور تھری جی سروس اپ گریڈ یشن شروع

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے جنوبی وزیرستان دورہ کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے علاقہ میں فورجی اور تھری جی سروس اپ گریڈ یشن شروع کردی ہے۔ پی ٹی اے نے جنوبی وزیرستان میں ٹیلی کام سروسز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے حال ہی  میں  کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے کیا۔ موبائل فون آپریٹروں کو سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ڈیٹا سائٹس کی اپ گریڈیشن کی بھی ہدایات کی گئیں۔ جازجو جنوبی وزیرستان میں تھری جی ڈیٹا کی خدمات مہیا کررہا تھا ،نے فروری 2021 میں اپنی تمام تھری جی سائٹس کو فور جی میں اپ گریڈ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن