اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ایک عوامی لیڈر کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، ایچ آر سی پی و دیگرتنظیموں نے اپنے مذمتی بیان میں فوری معافی کا مطالبہ کیا ہے،وزیر اعظم کے جنس زیادتی سے متعلق بیان پرحقوقِ نسواں اور وکلا تنظیموں کے مذمتی بیانات میں مزید کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہرانا ان کی آوازکو دبانا ہے، بیان سے وزیر اعظم نے جنسی زیادتی کا دفاع کرنے والوں کو شہہ دی ہے ،وزیراعظم کا بیان مجرموں کے بجائے جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے، ،وزیر اعظم کے اس تاثرکی بھی مذمت کر تے ہیں کہ پرد یس سے جنسی زیادتی رک جائیگی،جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں۔
جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہرانا انکی آوازکو دبانا ہے
Apr 07, 2021