عالمی بینک، آئی ایم ایف اسپرنگ میٹنگز، ویبنارکا انعقاد ، ثانیہ نشتر کی شرکت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)عالمی بینک، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی سالانہ اسپرنگ میٹنگز کے دوران ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو سماجی تحفظ کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ اس تقریب کا مقصد آئی ایم ایف، ترقیاتی شراکت داروں ، ڈبلیو بی جی اور ممبر ممالک کی سماجی تحفظ کے پروگراموں کے موثر نفاذ، ان کو مستحکم کرنے اور معاشی نقصانات و اصلاحات کے ممکنہ منفی اثرات سے پسماندہ طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں کو پیش کرنا تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کی سماجی تحفظ پالیسی اقدامات۔ توقعات، درپیش مسائل اور ان سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے عزم پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف ، سینئرماہر معاشیات آئی ایم ایف،ماہر معاشیات آئی ایم ایفور عالمی بینک کے سینئر کنٹری اکانومسٹ  نے شرکت کی۔ ویبینار سے خطاب کرتے  ہوئے  انہوں نے کہا کہ احساس کے آغاز کے تقریبا ایک سال بعد دیانت داری اور شفافیت کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے ایک بڑی کوشش کی گئی۔ قانونی تقاضوں کے مطابق بورڈ اجلاس، کنفلکٹ آف انٹرسٹ پالیسی، وسل بلوئنگ پالیسی، غلطی دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے فریم ورک اور رسک رجسٹر کا نفاذ کیا گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ 2019میں مسابقتی عمل کے بعد نیا بائیومیٹرک ادائیگی کا نظام تشکیل دیا گیا تھا، تاکہ تمام ادائیگیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کو یقینی بنایا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن