وہاڑی میں 12 گندم خریداری مراکزقائم کردئے:ڈپٹی کمشنر

وہاڑی ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت گندم خریداری، پرائس کنٹرول اور رجسٹریشن آف چینی ڈیلرز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ خوراک کے تحصیل وہاڑی میں 12گندم خریداری مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ ادارے گندم کی خریداری کے حوالے سے اپنے تمام انتظامات مکمل رکھیں کاشتکاروں سے 18سو روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر کے تحت ڈیلرز کی رجسٹریشن کی جائے اور صرف رجسٹرڈ چینی ڈیلر ہی چینی فروخت کر سکیں گے کسی بھی فیکٹر ی ڈیلر، ہول سیل ڈیلر کو 2.5میٹرک ٹن سے زیادہ چینی سٹور نہیں کر سکے گا۔ اگر کسی ڈیلر نے 2.5میٹرک ٹن سے زائد چینی سٹور کرنی ہے تو اس کیلئے اجازت لینا ہو گی انہوں نے مزید کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن