حکمرانوں کی وجہ سے معیشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی: محمد عزیر بھٹی 

Apr 07, 2021

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ کے سیکرٹری انفارمیشن محمد عزیر بھٹی نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے معیشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے جس حکومت کو تین سال وزیر خزانہ ناملے وہ عوام کے لئے کیا کام کرے گی ملک کو زید تباہی سے بچانے کیلئے نواز شریف کا لانا ناگزید ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف عوام کو ریلف دینے کے دعوء کررہی ہے تو دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر مہنگاہی کا بم گرارہی ہے اب عوام جان چکے ہیں تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بھوک سے مارنے کے لئے اقتدار میں آئی ہے عوام مسلم لیگ ن کے بہترین دور حکومت سے واقف ہیں حکمرانوں نے بنیادی مسائل سے نظریں چرانے کے لئے احتساب کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے تحریک انصاف کو ووٹ دینے اور حکومت میں لانیوالے اپنے کئے پر شرمندہ ہیں اس موقع پرراناعظمت،راناجمشید علی خاں،رائوفاروق، سفیان کمبوہ اور غلام عباس گجر بھی انکے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں