حکومتی کاوشوں سے سرمایہ کاری مزید بڑھے گی: محمد یوسف ورک

Apr 07, 2021

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد یوسف ورک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیںجس سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہورہی ہیںاور کاروبار کو فروغ ملنے سے بے روزگاری میں کمی آرہی ہے جبکہ حکومتی کاوشوں سے سرمایہ کاری مزید بڑھے گی اور نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہونگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری محمد یوسف ورک نے کہا کہ ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے ، ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں، سیاست نیک جذبے اور عوام کی خدمت کا نام ہے جس کا ادراک اپوزیشن جماعتوں کو کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصر کابلاامتیاز احتساب جاری رہے گا، اپوزیشن رہنما لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں دشمن ہیں۔ 

مزیدخبریں