لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ مریم صفدر پی ڈی ایم کا کندھا استعمال کرکے لندن جانا چاہتی ہیں ۔ پی ڈی ایم کا اتحاد ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا، پی ڈی ایم کے سوگوار وں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ مریم صفدر جان بوجھ کر ڈسکہ الیکشن کومتنازعہ بنانے کیلئے سازشیں کیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈسکہ الیکشن کو غیر جانبدار اور صاف اورشفاف بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کرے، ڈسکہ میں شکست ن لیگ کامقدر ہوگی، حکومت پنجاب کے عوام کی محرومیوں ازالہ کرے گی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیخلاف منفی پروپیگنڈاکرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریگی،اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد کیلئے مذاکرات کی میز پر آئیں، اپوزیشن جماعتوں نے میں نہ مانوکی رٹ لگا رکھی ہے ان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
مریم صفدر پی ڈی ایم کا کندھا استعمال کرکے لندن جانا چاہتی ہیں :ملک امانت علی
Apr 07, 2021