کراچی میںامریکی قونصل خانہ کے تحت ورچوئل کانفرنس، مرتضی وہاب کی بھی شرکت

Apr 07, 2021

کراچی (اے پی پی) امریکی قونصل خانہ کراچی کی جانب سے ’’ مستقبل میں کراچی میں ہوا کا معیار‘‘کے عنوان کے تحت ایک ورچوئل کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں کراچی کے نامور پالیسی ساز، ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین اور سفارتکار وں نے شرکت کی اور ہوا میں آلودگی کی پیمائش اور اس کی نگرانی کرنے کیلئے کم لاگت پر مبنی ہوا کے معیار کو جانچنے والے پروگراموں پر گفتگو کی گئی۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پوری دنیا میں 60 سے زائد ہوا کا معیار جانچنے والے مانیٹر لگائے ہیں جن میں سے چار پاکستان میں موجود ہیں۔ امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے ماحولیات مرتضی وہاب نے کانفرنس سے خطاب کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے کہا کہ درست ڈیٹا ہمیں مسائل کوسمجھنے اور ان کے مطابق فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اگر ہم کراچی کی ہوا کا معیار بہتر بنا سکے تو اس کے معاشی و سماجی فوائد واضح نظر آنے لگیں گے کیونکہ صاف ہوا کے نتیجے میں بہتر صحت اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہوا میں آلودگی کم کرکے سانس اور دیگر امراض کے نتیجے میں ادویات اور علاج معالجے پر آنے والے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

مزیدخبریں