لاہور( خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ وقف املاک ایکٹ کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام میں آگاہی مہم تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ’’ وقف املاک ایکٹ ‘‘کی تفصیل سے اکثر دینی طبقات لاعلم ہیں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام تک وقف املاک ایکٹ کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی مہم کو تیز کرنی چاہیے تاکہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام وقف املاک ایکٹ کویکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے اپنے فورم سے آواز بلند کریں۔
’’ وقف املاک ایکٹ ‘‘کی تفصیل سے اکثر دینی طبقات لاعلم ہیں :میاں اویس
Apr 07, 2021