گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنماسابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ ملکی حالات سنجیدہ سیاست کے متقاضی ہیں۔ پیپلز پارٹی کو عوام اور پی ڈی ایم کے ساتھ کی گئی کمٹمنٹ ہر حال میں پوری کرنی چاہیے تھی۔ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کی سیٹ کے حصول سے زیادہ عوام سے کئے گئے وعدوں اور کمٹمنٹ کی اہمیت ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد اشد ضروری ہے تا کہ حقیقی منتخب حکومت عوامی مسائل حل کر سکے عوام کو جب بھی رائے دینے کا موقع ملا وہ مسلم لیگ( ن) کوایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
ملکی حالات سنجیدہ سیاست کے متقاضی ہیں:چوہدری اقبال گجر
Apr 07, 2021