وزیر اعظم ڈپٹی کمشنر ز کو عوامی مسائل سننے کے احکامات جا ری کریں : امجد نذیر

Apr 07, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کے سیاسی سماجی رہنمائوں نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے عوام سے براہ راست رابطہ بذریعہ لائیو ٹیلی فون کال کرکے خود کو عوام کے سامنے جوابدہ کرنے کی جو روایت ڈالی ہے اس سے عوام کے مسائل حل ہوں گے مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ ،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اور نیشنل گروپ آف انڈسٹریز کے میاں شفیق اشرفی ،ٹیکسٹائل انڈسٹریز اینڈ مینجمنٹ کے صدر اے ڈی چوہدری ،عامر کمبوہ ایڈ وکیٹ ،ق لیگ پنجاب کے نائب صدر شکیل عطا اللہ ورک اور چوہدری انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ نے نوائے وقت کے زیر اہتمام ایک سروے میں اظہار خیال کیا انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لوکل مسائل کے حل کیلئے تمام ڈپٹی کمشنر ز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو بھی وزیر اعظم احکامات جا ری کریں کے وہ بھی روزانہ ایک گھنٹہ براہ راست ٹیلیفون کال پر عوام کے مسائل سنیں اور 24گھنٹے کے اندر اندر ان کے حل کا مناسب بندوبست کرے کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل حل نہیں ہو ئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حاکم و محکوم کے فرق کو ختم کرکے خود کو عوام کے سامنے روبرو پیش ہوں اور ٹیلیفون پر عوامی شکایات سنیں اس سے کورونا ایس او پیز بھی برقرار رہے گا اور عوام کے مسائل بھی حل ہو تے رہے گے ۔

مزیدخبریں