احتساب سیاستدانوں کاہی کیوں  سب کا ہونا چاہئے: عرفان اسلام 

Apr 07, 2021

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدرملک عرفان اسلام نے کہا ہے کہ نواز لیگ محب وطن،قومی ،سیاسی جماعت ہے جو قائد اعظم کے پاکستان کے قیام کیلئے قائد ثانی نوازشریف کی  قیادت میں جدوجہد کررہی ہے پاکستان کے قیام میںسیاستدانوںنے اپنا کردارادا کیا تھا اور آج پاکستان کو بچانے کیلئے پوری سیاسی قیادت متحد ہوکر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ احتساب صرف سیاستدانوں کاہی کیوں بلا امتیاز وتفریق سب کا ہونا چاہیے نواز شریف کا بیانہ سیاسی نہیںبلکہ قومی اتحاد ،یکجہتی کیساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی ،ترقی ،خوشحالی کا ضامن ہے ۔

مزیدخبریں