عالمی بنک، آئی ایم ایف سپرنگ میٹنگز، ویبنارکا انعقاد، ثانیہ نشتر کی شرکت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بنک، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی سالانہ سپرنگ میٹنگز کے دوران ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو سماجی تحفظ کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ اس تقریب کا مقصد آئی ایم ایف، ترقیاتی شراکت داروں، ڈبلیو بی جی اور ممبر ممالک کی سماجی تحفظ کے پروگراموں کے موثر نفاذ، ان کو مستحکم کرنے اور معاشی نقصانات و اصلاحات کے ممکنہ منفی اثرات سے پسماندہ طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں کو پیش کرنا تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کی سماجی تحفظ پالیسی اقدامات۔ توقعات، درپیش مسائل اور ان سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے عزم  پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ احساس کے آغاز کے تقریبا ایک سال بعد دیانت داری اور شفافیت کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے ایک بڑی کوشش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...