کراچی (نیوزرپورٹر) محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز تک کراچی شہر میں گرم وخشک موسم کی پیشنگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بدھ سے اتوار کے درمیان درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، ہواؤں کی تبدیلی گرمی کا سبب بنے گی، جس کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں غالب رہ سکتی ہیں تاہم شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفرازکے مطابق 5 روزہ گرمی کی لہر کے دوران ابتدائی طورپر36سے38 جب کہ بعدازاں کسی دن 39 ڈگری تک بھی درجہ حرارت بڑھ سکتاہے۔ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے متاثر یا معطل ہوسکتی ہیں۔