خانیوال : ریلوے کالونی کا زنگ آلود واٹر ٹینک موذی امراض پھیلانے لگا

خانیوال(رضاقادری سے)ریلوے کالونی میں پانی فراہم کرنے والی زنگ آلود ٹینکی بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگی۔ قیام پاکستان سے قبل بننے والی پانی کی ٹینکی جس میں36ہزار لیٹرپانی کی کپیسٹی ہے اپنی معیاد کب سے پوری کر چکی ہے۔ تقریبا 70 فٹ اونچی ٹینکی زنگ آلود ہوچکی ہے جسکی صفائی کام ہوئے بھی کئی سال بیت گئے۔ٹینکی میں لیکیج کے باعث پانی مسلسل بہتا رہتاہے اس ٹینکی خستہ حالی کے باعث کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے اور ٹینکی کے اوپر سے کور بھی ختم ہوگئے کھلے آسمان تلے زنگ آلود ٹینکی سے گھروں میں سپلائی ہونے والہ پانی مضر صحت ہے اور اس سے ہیپاٹائٹس جیسی موذی امراض پھیل رہی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن