ویسٹرن یونین ‘فیصل بینک  کا ادائیگی کیلئے اشتراک 

کراچی (کامرس رپورٹر) ویسٹرن یونین،سرحد پار، بین کرنسی رقم کی منتقلی اور ادائیگیوں میں عالمی لیڈر اب فیصل بینک پاکستان کے ایک سرکردہ اسلامی بینک کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے تاکہ پاکستان میں حقیقی وقت میں بینک اکاؤنٹ میں ادائیگی کا نیٹ ورک بڑھا سکے۔ بین الاقوامی رقم کی منتقلی کے وصول کنندگان پاکستان میں دور دراز رسائی رکھنے والے بینک نیٹ ورک کے ذریعہ ویسٹرن یونین کے حقیقی وقت میں اکاؤنٹ میں ادائیگی کی صلاحیت فیصل بینک سے مستفید ہوتے ہیں، جس میں حقیقی وقت میں 35 سے زائد بینکوں میں پروسیسنگ کی جاتی ہے۔ابھی فیصل بینک کسٹمرز کو ویسٹرن یونین کی بین الاقوامی رقم کی منتقلی مقامی کرنسی میں اپنے 575 سے زائد مقامات پر مشتمل ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعہ ادا کر رہا ہے۔ ویسٹرن یونین کے ساتھ توسیعی منصوبہ فیصل بینک کے صارفین کو اس قابل بنائے گا کہ رقم اپنے اکاؤنٹس، نیز پاکستان کے دیگر بینکوں میں حقیقی وقت میں موصول کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن