کراچی(نیوز رپورٹر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان باتیں نہیں بلکہ مقاصد پاکستان کی حقیقی تکمیل اور عمل درآمد کے لئے اقدامات کریں ورنہ گزشتہ کی طرح آئندہ ڈھائی بھی تباہ و برباد ہوجائیں گے وہ محمداسلم غوری کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایم کیو ایس سی کی مشاورتی کمیٹی برائے کراچی مسائل کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ اگرشہر کراچی کی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے سے پہلے انہیں بنیادی سہولیات فراہم نہ کی گئی تو حکمرانوں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑھے گا ایم کیو ایس سی عوام کو گھٹ گھٹ کر نہیںمرنے دے گی ۔
وزیر اعظم باتیں نہیںمقاصد پاکستان کی حقیقی تکمیل کیلئے اقدامات کریں۔ اسلم فاروقی
Apr 07, 2021