کراچی ( کامرس رپورٹر) ای ایف یو جنرل نے سالانہ اجلاسِ عام میں شیئرہولڈرز نے کمپنی کے سالانہ مالیاتی حسابات اور 55 فیصد حتمی منافع منقسمہ کی منظوری دی جس کے ذریعے سال 2020 کے لئے مجموعی منافع منقسمہ کی ادائیگی 10 روپے ہوگئی (بشمول پہلے سے اداشدہ تین عبوری منافع منقسمہ بشرح 1.50 روپے فی شیئر)۔کمپنی نان۔لائف انشورنس کے کاروبار میں سرکردہ حیثیت کی حامل ہے۔ اس نے 22.6 بلین روپے کے انڈررائٹنگ پریمیئمز (بشمول تکافل کنٹری بیوشن) کے ضمن میں پہلی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کرکے ایک اور تاریخ رقم کی ہے۔سال کے لئے انڈررائٹنگ منافع جات 739 ملین روپے اور منافع بعدازٹیکس 2,371 ملین روپے رہا (آمدنی فی شیئر 11.85 روپے تھی)۔تمی نقد منافع منقسمہ 2020 بشرح 5.50 روپے فی شیئر جو 31 مارچ 2021 کو منعقد ہونے والے سالانہ اجلاسِ عام میں منظور کیا گیا اور یہ شیئرہولڈرز کے نامزدکردہ بینک اکاؤنٹ میں براہِ راست سالانہ اجلاسِ عام کے 2 ایام کار کے اندر یعنی 2 اپریل 2021 کوجمع کرا دیا گیا ہے۔
ای ایف یو جنرل ‘ منافع منقسمہ تقسیم کرنے کی منظوری
Apr 07, 2021