اسٹیٹ بینک کی میزبانی میں ویبنار کا انعقاد

کراچی ( کامرس رپورٹر) بینک دولت پاکستان کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے 'اقتصادی ماڈلنگ اور فورکاسٹنگ– مرکزی بینکوں کی روایات' کے موضوع پر سیمینار کا افتتاح کیا جس کا انعقاد سارک فنانس فورم کے تحت آن لائن کیا گیا۔ سارک فنانس فورم ،سارک مرکزی بینکوں اور وزرائے خزانہ کا ایک علاقائی نیٹ ورک ہے۔پروگرام کے شرکا نے معاشی ماڈلنگ اور فورکاسٹنگ کے مختلف پہلوؤں پر اپنی تحقیق پیش کی۔ یونیورسٹی آف سرے میں معاشیات کے ریڈر پروفیسر واسکو جے گیبرئیل نے ایک درمیانے سائز کی ابھرتی ہوئی کھلی معیشت میں زر کی نمو کے اصول نافذ کرنے کے لیے ایک فریم ورک کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ماڈل کا اصل اعدادوشمار پر اطلاق کرنے سے قابل غور نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ یورنیورسٹی آف پشاور کے ایس بی پی چیئر ڈاکٹر وسیم شاہد ملک نے محققین اور پالیسی سازوں کی توجہ مہنگائی کی شرح میں کمی کی پالیسیوں سے منسلک طویل مدتی فوائد کی طرف دلائی۔ ویلز فارگو سیکورٹیز، امریکہ سے تعلق رکھنے والے تیسرے مقرراظہر اقبال نے امکان  ظاہر کیا ہے کہ ان کی ایک انیمل اسپرٹس انڈیکس تشکیل دینے نیز سارک ممالک میں نمو اور مہنگائی پر کووڈ 19 کے غیرمتوازن اثرات کا مطالعہ کرنے سے متعلق تجاویز پالیسی سازی کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...