مہنگی بجلی اور گیس سے سندھ کی صنعتیں بحران کا شکار ہوگئیں 

Apr 07, 2021

کراچی(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت تجارت، انسداد بدعنوانی و محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کی معیشت کی شہہ رگ ہے 80فیصد سے 54 فیصد کراچی ایکسپورٹ کرتا ہے،وفاقی حکومت سندھ کی صنعت کو مہنگی بجلی، گیس اور لوڈشیڈنگ سے تباہی کی طرف دھکیل چکی ہے،وفاق اٹھارویں ترمیم پر ڈاکے پر ڈاکہ ڈالتا جا رہا ہے،سندھ 73 فیصد گیس فراہم کرتا ہے لیکن سندھ کو پوری گیس نہیں مل رہی،پاکستان کی موجودہ حکومت صنعتکاروں کو 12.85 روپیہ فی یونٹ بجلی دے رہی ہے جبکہ اس وقت بنگلادیش میں صنعتوں کو 5.75 پیسہ یونٹ دیا جا رہا ہے،وفاق ہوش کے ناخن لے ملکی معیشت مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتی۔  انہوں نے ان خیالات کا اظہار نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورے اور اسٹریٹ لائیٹ اسکیم کا افتتاح کی تقریب میں  میڈیا سے گفتگو اور ؤخطاب کرتے ہوئے کیا۔جام اکرام اللہ دھاریجونے کہا کہسندھ حکومت صنعتکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورسندھ حکومت نے صنعتکاروں سے جو وعدے کئے ہیں ان کی تکمیل ہو رہی ہے،  ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ جاری ہے لیکن افسوس کہ وفاقی حکومت نے صنعتکاروں سے کیا ایک وعدہ بھی وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف باتیں کرتی ہے تین سالوں میں ایک بھی عملی کام نہیں کیا،نارتھ کراچی میں تین ہزار سے زائد صنعتیں ہیں یے ایک بڑا صنعتی حب ہے،نارتھ کراچی زون ٹو منصوبہ پر سندہ حکومت غور کرے گی۔  صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور وزیر اعلیٰ سندھ کی راہنمائی میں مزید انڈسٹریل زون بنانے کیلئے کام ہورہا ہے ،انڈسٹریل زون سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے بہت مواقع میسر ہونگے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سائیٹ کراچی کے ترقیاتی انفرسٹرکچر پر سندھ حکومت کام کر رہی ہے،سائیٹ کے انفراسٹرکچر کے لیے وزیراعلی سندھ نے ایک بلین روپے دئیے ہیں اور جلد ترقیاتی کام شروع ہوگا،سندھ حکومت صنعتی زون کی بہتری کے لیے مزید رقم مختص کرے گی ۔

مزیدخبریں