کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی پریس کلب میں سینئر ادیب ، صحافی عبدالصمد تاجی کی بیٹی کی تقریب رخصتی ہمراہ محمد عاطف خان میں شہر کی علمی، ادبی، سماجی وسیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔ حاجی حنیف طیب ، قمر احرار مودود چشتی نے ٹیلیفون پر اور صوفی ارشاد صابری ، صوفی مختار احمد مدنی نے اپنی موجودگی میں دعائوں کے ساتھ نئے جوڑے کو رخصت کیا۔ اس موقع پر کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی، NNI کے عبدالرحمن، علائو الدین خانزادہ، موسیٰ کلیم، راشد عزیز، کرم علی شاہ، حماد حسین، مقصود یوسفی، محمود عالم صدیقی، نعمت اللہ بخاری، ڈاکٹر عبدالجبار، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے طارق حسن، صادق شیخ، مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی، اسلم خٹک، محمد ذوالفقار علی، PTI کے رانا اعظم، اویس ادیب انصاری، محمد یامین وارثی، شگفتہ فرحت، نسیم شاہ، میر حسن علی امام، سید سلطان خلیل، عبدالباسط، حاجی شمیم صدیقی، خالد بن آزاد، جنید احمد راجپوت، کراچی رپورٹرز فورم کے صدر معین اللہ شاہ، شکیل ذکی ،عبداللہ صدیقی، اشرف صدیقی (زم زم)، غلام حسین ، محمد اظہر ودیگر بھی موجود تھے ۔ وریں اثناء پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سیکریٹری سردار عبدالرحیم ، جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری منعم ظفر خان، یاور مہدی، پروفیسر فائزہ احسان، پروفیسر فرحت عظیم، صدف بنت اظہار، پروفیسر شاہین حبیب صدیقی، جلیس سلاسل، پروفیسر خیال آفاقی، انفاس کھوکھر، آصف انصاری، امریکہ سے آئے ہوئے معروف صحافی ظفر قریشی، ندیم ہاشمی، فرائیڈے اسپیشل کے مدیر یحییٰ بن زکریا صدیقی، اے اے سید، منیر عقیل انصاری، جہانگیر سید، خلیل ناصر، سینئر فوٹو جرنلسٹ ابوالحسن، جاوید جئے جا، محمد ناصر، لئیق عالم نواب، بابو، محمد بیگ، سحر حسن، منظور عالم ، بھارت سے ندیم صدیقی، آزاد کشمیر سے پروفیسر غازی علم الدین اور پروفیسر خورشید احمد ، عرفان جعفر نے عبدالصمد تاجی کو بیٹی کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک دعائوں کا اظہار کیا۔