آبیانہ وتاوان، کروڑوں کی کرپشن روکنے کیلئے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل تیز

ملتان (خبر نگار خصوصی)پنجاب حکومت کی طرف سے آبیانہ وتاوان کی مد میں ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کی روک تھام کیلئے متعارف کرائے گئے وصولی کے ای ابیانہ نظام کے تحت ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے یہ نظام آزمائشی بنیادوں پر لیہ بہاولنگر کے علاقے خانواہ سمیت چار اضلاع میں شروع کیا گیا ہے یہ نظام محکمہ آبپاشی اور و انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے  اس کے تحت کاشتکار آبیانہ وتاوان کی ادائیگی موبائل بینکنگ  ایزی پیسہ جاز کیشن وغیرہ کے ذریعے ہوسکے گی محکمہ مال کا وصولی کا اختیار ختم ہو جائے گا  کاشتکاروں کو آبیانہ وتاوان کے بل بھیجے جائیں گے جبکہ آزمائشی بنیادوں پر یہ نظام لیہ  بہاولنگر کے علاقے خانواہ سمیت چار اضلاع میں شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں محکمہ آبپاشی ملتان زون میں کاشکاروں اور رقبہ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن