جنوبی پنجاب میں 50 کریمنل ریکارڈ یافتہ تھانیداروں کی لسٹ تیار 

Apr 07, 2021

ملتان (کرائم رپورٹر)جنوبی پنجاب میں50 سے زائد کریمنل ریکارڈ رکھنے والے ایس ایچ اوز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جنہیں آئندہ دو روز میں عہدوں سے ہٹادیا جائے گا،ذرائع کے مطابق ملتان،ڈی جی خان اور بہاولپور ریجن سے جمع کیے گئے ریکارڈ کے مطابق ضلع ملتان میں کریمنل کیسززیرسماعت،مقدمے،خراب سروس ریکارڈ والے تعینات ایس ایچ اوز کی تعداد پانچ ہے جبکہ وہاڑی میں ایسے تھانیدار 7ہیں اسی طرح ملتان ریجن میں انکی تعداد 25 جبکہ باقی کا تعلق بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجن سے ہے ،یہ فہرست ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے پاس تمام ریجنز سے جمع کر ادی گئی ہے جو آئی جی آفس بھجوائی جائے گی، واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے پنجاب بھر میں تعینات کریمنل ریکارڈ والے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ان کی طرف سے جاری  گائیڈ لائز کے مطابق ایسے افسران جن کے خلاف کریمنل کیسز زیر سماعت ہیں یا جن کا سروس ریکارڈ خراب ہے انہیں ہرگز ایس ایچ او نہیں لگایا جائے گا۔   خراب سروس ریکارڈ اور کریمنل کیسز والے ایس ایچ اوز کوفوری عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔ ایس ایچ او کو تین ماہ سے پہلے عہدے سے ہٹانے سے قبل متعلقہ افسران کو آر پی اوز سے اجازت لینا ہوگی۔  کانسٹیبل سے لے کر آفیسر لیول تک جس پولیس اہلکار یا افسر پر ایف آئی آر درج ہوگی اسے فوری طور پر معطل کیا جائے۔ متعلقہ افسر مقدمہ سے بری ہونے تک معطل ہی رہے گا۔ اس اس حوالے  سے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال جنوبی پنجاب سے ریکارڈ اکھٹا کرایا ہے۔

مزیدخبریں