پاکستان ہاکی فیڈریشن بھارت  سے میچز کی بحالی کی لئے سرگرم

لاہور (سپورٹس  رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن  بھارت سے باہمی میچز کی بحالی کیلئے کوشاں ہے ،مئی میں ایف آئی ایچ کی 47 ویں کانگریس میٹنگ کے دوران یہ معاملہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ پی ایچ ایف حکام چاہتے ہیں کہ بھارت کیخلاف باہمی مقابلوں کی بحالی کو ممکن بنایا جائے اور نئی دہلی میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کانگریس کی سائیڈ لائنز پر روایتی حریف ممالک کی ہاکی فیڈریشنز کے ٹاپ آفیشلز اس بابت غور کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوشش ہے کہ 19 سے 23 مئی تک ہونے والے اس اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان غیر جانبدار مقامات پر باہمی میچز کی بحالی ایک بار پھر ممکن بنانے کے بارے میں بات چیت کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...