بارش طوفان سے گندم کی تیار فصل کو نقصان رو کوہیوں میں طغیانی کا خدشہ

ملتان ،جہانیاں ،میاں چنوں ،محمد پور دیوان ،دریا خان ،ڈیرہ،محسن وال (خبرنگار خصوصی،نمائندگان )شہر وگردونواح میں منگل کے روز وقفے وقفے سے بارش ہونے اور تیز رفتار ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے پارکوں و کھانے پینے کی جگہوں پر رش بڑھ گیا۔تاہم دوسری طرف منگل کے روز ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ہونے والی ژالہ باری اور تیز رفتار بارش سے گندم اور آم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے گندم کی کٹائی رک گئی ہے کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ اس کے پیداوار پر بھی انتہائی منفی اثرات پڑیں گے ژالہ باری وبارش سے گندم خریداری کا عمل بھی وقتی طور پر رک گیا ہے گزشتہ روز بھی باردانہ تقسیم نہیں کیا جا سکا آئندہ دنوں میں گندم خریداری کا سلسلہ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے زرعی ماہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد صمد کا کہنا ہے کہ کاشتکار گندم کی فصل میں بارش کا پانی زیادہ جمع ہونے کی صورت میں نکاسی کا بندوست کریں ناڑ مکمل خشک ہونے پر کٹائی کریں غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ کاشتکار محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھ کر گندم کی کٹائی کریں ورنہ کٹائی کے فوری بعد بارش ہونے کی صورت میں زیادہ نقصان ہوگا۔جہانیاں نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز ٹھٹھہ صادق آباد پل 14، پل 137, پل 132 علی شیر واہن پل پنجو رحیما چوک نواح کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، تیز ہواؤں بارش سے موسم خوشگوار ٹھنڈا ہوگیا جبکہ بارش ہؤا سے گندم سمیت دیگر فصلوں کو جذوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ بارش سے بجلی نظام میں معطل ہوگیا۔میاں چنوں نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شہر اور گردونواح میں گذشتہ روز وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے کسان میں تشویش کی لہر دوڑنے لگی تفصیل کے مطابق  میاں چنوں شہر اور گردونواح میں گزشتہ روزوقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑنے لگی کسانوں شبیر ،رشید، شرافت، شریف اور امین کا کہنا تھا کہ گندم کی فصل پک کر تیار ہو گء چند روز قبل ہونے والی طوفانی بارش سے اکثر کاشتکاروں کی گندم کی کھڑی  فصل زمین بوس ہو گء تھی جبکہ گزشتہ روز وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے گندم کی کٹائی میں تاخیر ہو گی  اور اگر بارشیں ہوتی رہی تو گندم کی فصل شدید متاثر ہو گی گزشتہ 4سال سے نقصان کے باعث پہلے ہی مقروض ہیں اس سال امید تھی کہ فصل اچھی ہو گی لیکن بارشوں کے باعث امید ٹوٹ رہی ہے حکومت سے اپیل کرتے ہیں ریلیف پیکج کا اعلان کرے تاکہ مزید مقروض ہونے سے بچ سکیں۔محمد پوردیوان نمائندہ خصوصی کے مطابق محمد پوردیوان اور اسکے گردو نواح میں بارش سے گندم کی فصل کی کٹائی متاثر ہو گئی جبکہ اندرون شہر میں بارش  کے بعد گلی محلے بازاروں اور سڑکوں پر کیچڑ پھیل گیا جسکی وجہ سے شہریوں کو آنے جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور معمولات زندگی متاثر ہیں گندم کی فصل کٹائی کے مراحل میں ہونے کی جہ سے کٹائی کا عمل متاثر ہوا ہے اور گندم کی پکی کھڑی فصلوں سمیت دوسری فصلات کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ جام پور اور اسکے گردو نواح میں ڑالہ باری کے بعد تیزبارش سے گندم کی کٹائی بھی شدید متاثرہوئی ہے اور گندم اور تمباکو کی پکی فصلات کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ ڑالہ باری اور مزید تیز بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے کسانوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔دریاخان نامہ نگار کے مطابق دریا خان اور گردو نواح میں بارش جسکی وجہ سے موسم تبدیل ھو گیا  علاقہ کے ذمینداروں کا کہناھیاگر تیز بارش ھوئی تو تیار فصلوں کا نقصان  ہونے کا اندیشہ  ہے۔ڈیرہ غازی خان بیورو رپورٹ کے مطابق کمشنر ڈاکٹر ارشا داحمد نے کہا ہے کہ بارشوں  سے رودکوہیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن