محکمہ ڈاک پنشن بینکوں کو منتقل کر دے گا ،چیف پوسٹ ماسٹر فیاض احمد میکن 

ملتان( سماجی رپورٹر ) چیف پوسٹ ماسٹر ملتان فیاض احمد میکن نے کہا ہے کہ کہ محکمہ ڈاک شروع سے لے کر اب تک عوام کی خدمت کرتا آرہا ہے ہمیشہ بزرگوں کو عزت و احترام دی جاتی ہے پنشن کے حصول کے لئے طریقہ کار کو فالو کرنا پڑتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز    روزنامہ نوائے  گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنشن کا لائحہ عمل بھی حکومت نے واضح کر دیا ہے۔ نیوی سے متعلقہ پنشنرز کی پنشن اب سیونگ  بینکوں کو ٹرانسفر کر دی گئی ہے جبکہ محکمہ ڈاک بھی پنشنرز کی پنشن بینکوں کو منتقل کر دے گا جس کے بعد پنشن اب ڈاک خانے کی بجائے بنکوں سے ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن