اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں برس کے دوران پاکستان میں بیروزگاری مزید بڑھے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا گزشتہ برس کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح ساڑھے چار فیصد تھی، جو پانچ فیصد تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے دس فیصد کے مقابلے میں، مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ سات فیصد تک جانے کا امکان ہے۔آئندہ برس کے دوران مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق دو ہزار اکیس میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد تک رہے گی۔ دوہزار بائیس میں ترقی کی شرح چار فیصد تک پہنچے گی۔ گزشتہ برس جی ڈی پی گروتھ منفی اعشاریہ چار رہی۔
پاکستان میں بیروزگاری بڑھے گی، مہنگائی کم ہوگی : ورلڈ اکنامک آئوٹ
Apr 07, 2021