رمضان سے قبل دودھ 10روپے لٹر سبزیاں پھل مہنگے

لاہور( کامرس رپورٹر ) رمضان سے چند روز  پہلے اشیائے خورونوش  کی ذخیرہ اندوز ی  اور گراں گروشی کا آغاز ہو گیا  ۔گزشتہ روز مختلف علاقوں کے صارفین کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو لیموں دیسی کی مقررہ قیمت 240روپے ہے لیکن دکاندار ایک کلو لیموں دیسی 350روپے میں فروخت کر رہے ہیں، ایک کلو بیسن کی قیمت 145روپے ہے لیکن دکاندار 170روپے سے 180روپے تک فروخت کر رہے ہیں ،ایک کلو سبز مرچ اول کی قیمت 55روپے ہے لیکن دکاندار 100روپے تک فروخت کر رہے ہیں ۔ایک کلو ٹماٹر اول کی قیمت  47روپے ہے لیکن 60روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔ایک کلو پیاز اول کی قیمت 26روپے ہے لیکن 35روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ،لہسن چائنہ کی قیمت 160روپے مقررہے لیکن 200روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔لیموں چائنہ کی مقررہ قیمت 110روپے ہے لیکن 200روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔شملہ مرچ 52روپے کی بجائے 85روپے ،کریلے 73روپے کی بجائے 100روپے ،ادرک چائینہ 310روپے کی بجائے 400روپے ،آلو کچا چھلکا اول 36روپے کی بجائے 42روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو پہاری کی مقررہ قیمت 150روپے ہے لیکن دکاندار 220روپے تک فروخت کر رہے ہیں کیلا درجن اول 120روپے کی بجائے  170روپے ،کیلا دوم درجن 78روپے کی بجائے 100روپے ،اسٹرابیری 110روپے کی بجائے 200روپے،امرود اول کلو 85روپے کی بجائے 100روپے ،کھجور اصیل اول 175روپے کی بجائے 250روپے ،خربوزہ اول  57روپے کی بجائے 65روپے ،کھجور ایرانی 220روپے کی بجائے 350روپے ،کنو اول درجن 89روپے کی بجائے 200روپے  اور تربوز 32روپے کی بجائے 42روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔ لاہور میں رمضان المبارک کے آغاز سے قبل گوالوں اور شیرفروشوں نے کھلے دودھ کی قیمت میں10روپے فی لٹر اضافہ کر دیا   اور  80روپے فی لٹر والا دودھ90روپے اور 110روپے فی لٹر والے دودھ کی 120روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت شروع کر دی گئی۔ 3مارچ 2021کو ڈپٹی کمشنرلاہور کے دستخط  سے جاری ہونیوالے اشیا خورونوش کے نرخ نامے کے مطابق ایک لٹر دودھ کی قیمت 90روپے مقرر کی گئی ہے اس لسٹ کے جاری ہونے کے 34ویں روز گوالوں اور شیرفروشوں نے ایک لٹر دودھ کی قیمت میں ازخود 10روپے اضافہ کر دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...