اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چینی کی درآمد کا ٹینڈر تیسری بار جاری کر دیا گیا۔ ٹریڈنگ کاپوریشن نے چینی کی درآمد کیلئے تیسری بار ٹینڈر جاری کیا۔ حکام ٹی سی پی کے مطابق چینی کی درآمد کیلئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا ہے۔ چینی درآمد کرنے کیلئے لفافہ بند بولیاں 14 اپریل کو ہی کھولی جائیں گی۔ ٹی سی پی نے مہنگی بولی کے باعث چینی کی درآمد کے دو ٹینڈر منسوخ کئے تھے۔