پاکستان کو جی 20 ممالک مزید 90 کروڑ ڈالر  ریلیف ملنے کا امکان 

اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک)  پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔  وزارت اقتصادی امور ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک،آئی ایم ایف اس ہفتے جی20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کے التواء کی اپیل کریں گے اور اسی تناظر میں وزارت اقتصادی امور نے پاکستان کاقرضہ مؤخرکرنے سے متعلق سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جی20 ممالک سے پاکستان کو تقریباً 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے جو کہ جولائی سے دسمبر 2021 تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق جی20 ممالک کرونا سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے مؤخر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جی 20 ممالک عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے پر پہلے بھی قرض وصولی مؤخر کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن