میاں صدیق اکبر کے بعد انکی اہلیہ کا بھی انتقال ،آبائی قبرستان میں تدفین،رسم قل آج ہوگی

Apr 07, 2021

راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) انجمن فیض الاسلام کے مرحوم صدر میاں صدیق اکبر کی بیوہ مسز صدیق اکبر گزشتہ روز انتقال کر گئیں، میاں صدیق اکبر بھی  رواں ہفتے ہی انتقال کرگئے تھے، مرحومہ کرنل(ر) محمد جمیل اطہر اور جسٹس(ر) میاں نذیر اختر کی ہمشیرہ، میاں عرفان کی والدہ اور سابق وفاقی سیکرٹری انفارمیشن میاں شبیر انور کی عزیزہ تھیں، مرحومہ کی نمازہ جنازہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں ادا کی گئی اور بعد ازاں راولپنڈی میں آبائی قبرستان میں تدفین ہوئی، نماز جنازہ میں مرحومہ کے عزیز و اقارب اور ان کے خاندان کے احباب شریک ہوئے، مرحومہ کی رسم قل آج بدھ کو ان کی رہائش گاہ، ہائوس نمبر 2 ایف ایٹ ٹو، گلی نمبر 24 میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں