10 اپریل: ڈسکہ کے عوام ووٹ کو  عزت دینگے: حمزہ شہباز 

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 10 اپریل کو عوام کا ووٹ نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی ترقی، خدمت اور دیانت پر مہر لگائے گا۔ ڈسکہ کے عوام پورے پاکستان کو پیغام دیں گے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ہی ملک کو معاشی تباہی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا سکتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ڈسکہ ضنی الیکشن کے حوالے سے اپنے ایک بیان میںکہا کہ 10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے والے ٹولے کے لئے یوم حساب ثابت ہو گا۔ ڈسکہ کے عوام ووٹ کو عزت دیں گے۔ ووٹ چور پھر رسوا ہوں گے۔ ڈسکہ کے عوام 10 اپریل کو فیصلہ سنائیں گے کہ وہ ملک پر مسلط اے ٹی ایمز، مافیاز اور آٹا چینی دوائی چور، کمشن خوروں کی حکومت مسترد کرتے ہیں۔ 10 اپریل کو ڈسکہ کے عوام فیصلہ سنائیں گے کہ پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل کا سورج ایک بار پھر شیر کی فتح اور کرپٹ، نالائق اور نااہل عمران مافیا کی شکست لے کر طلوع ہو گا۔ ڈسکہ کے عوام پہلے کی طرح ایک بار پھر 10 اپریل کو اپنے ووٹ کی عزت کا پہرہ دیں گے۔ ڈسکہ کے عوام ووٹ کی طاقت سے الیکشن کمشن کے عملے کو اغواء کرنے والوں کو سزا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن