اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے حالات اچھے نہیں ہیں۔ یہ آخر کار اسمبلیوں کا رخ کریں گے۔ اے این پی اب پیپلزپارٹی کے ساتھ جا رہی ہے۔ اگلے الیکشن کیلئے گروپ بندی ہو رہی ہے۔ پہلے ہی کہتا تھا پی ڈی ایم کا اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ شیخ رشید نے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلزپارٹی اگلے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں بہت مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی بالکل ٹھیک راستے پر چل رہی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم جب شروع ہوئی تھی تب بھی کہا تھا عوام انہیں مسترد کر دیں گے۔ پی ڈی ایم کا تنازعہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔ اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں۔ پی ڈی ایم کی کوئی ڈائریکشن نہیں۔ نظریہ کہیںبھی نظر نہیں آتا۔ جب 11 جماعتیں کچھ نہیں کر سکیں تو ایک دو جماعتیں کیا کر لیں گی۔
اگلے الیکشن کیلئے گروپ بندی ہو رہی‘ اے این پی پیپلزپارٹی کیساتھ ہوگی: شیخ رشید
Apr 07, 2021